بلوچستان (اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ایاز صادق بلوچستان کے سینئر سیاستدان لشکری رئیسانی کے گھر پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان میں ہیں اور ان کی جانب سے صوبے کی سیاسی جماعتوں کی قیادت اور اہم سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز نوازشریف سے ملاقات کرنے والے 30 ’الیکٹ ایبلز‘ ن لیگ میں شامل ہوئے تھے، اور آج بھی شہبازشریف، ایاز صادق بلوچستان کے قد آور سیاستدان نوابزادہ لشکری رئیسانی کے گھر پہنچ گئے۔ جہاں ان نواب اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی نے استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے لشکری رئیسانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے اور ایاز صادق 2 مرتبہ ان سے ملاقات کرچکے ہیں، اور ممکنہ طور پر آج رئیسانی گروپ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرسکتا ہے۔