اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے مطابق آج انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گے۔
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا عمل درآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان انکوائری کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے۔