بھارت (اُمت نیوز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں ایک سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو بچانے کی کوششیں تاحال جاری رہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسے ہی ریسکیو آپریشن بدھ کو چوتھے دن میں داخل ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے کو ہٹا کر مزدوروں تک رسائی کی کوشش کر رہے تھے، جسے روک دیا گیا تھا لیکن منگل کی رات ایک تازہ لینڈ سلائیڈنگ نے انہیں دوبارہ کام شروع کرنے پر مجبور کیا۔
اس دوران ملبہ گرنے سے دوریسکیو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں جائے وقوعہ پر قائم عارضی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اترکاشی کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک روہیلہ نے پہلے میڈیا کو بتایا کہ مزدوروں کے لیے راستہ بنانے کے لیے پائپ ڈالنے کے لیے سوراخ کرنے کا کام ’آجر مشین‘ کی مدد سے شروع ہوا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے، تو پھنسے ہوئے مزدوروں کو بدھ تک نکال لیا جائے گا۔
امدادی کام اس وقت متاثر ہوا جب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوپر سے تازہ ملبہ گرا، جس سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور دو مزدور بھی زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایک زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ اتوار کی صبح منہدم ہونے سے 40 مزدور پھنس گئے تھے۔