سیالکوٹ(اُمت نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے آئس برآمد کرلی۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر محمد اکرام نامی مسافر کے بیگ سے اڑھائی کلو آئس برآمد ہوئی جو فلائیٹ نمبر جی ایف 769 سے بحرین جانے کو تیار تھا۔
ملزم محمد اکرام کوٹ مومن، سرگودھا کا رہائشی ہے جسے گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔