اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پرخارج کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد ن لیگ نوازشریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نےدائرکی تھی جس میں نوازشریف کے خلاف2018 کے بیانات پر کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔