گوجرانوالہ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے .

               
November 15, 2023 · |, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر دن دیہاڑے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔

گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد جدید ہتھیاروں سے مسلح ہو کر کشمیر روڈ پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔