ممبئی: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا۔
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔
ویرات کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 291 میچز کی 279 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں سر انجام دیا۔
KOHLI, ODI KING 👑 pic.twitter.com/Kt743mIEQa
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 15, 2023
ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں اسکور کر چکے ہیں۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی جانب سے 463 ون ڈے میچز کی 452 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا،سچن ٹنڈولکر نے 2003کے ورلڈکپ میں 673رنز بنائے تھے۔