بنوں (اُمت نیوز)ڈومیل چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔
خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔