بھارت (اُمت نیوز)وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے ساتھ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے گا۔
میڈیا کے مطابق بھارت 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے الزامات پر ثبوت فراہم کرے۔
ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت اس معاملے کی تحقیقات کو مسترد نہیں کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا یہ تبصرہ اُس وقت آیا جب انہوں نے ایک صحافی کے ساتھ بات چیت کے دوران سوالات کا جواب دیا۔
بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے ان کو بتایا کہ کینیڈا کی سیاست نے پرتشدد اور انتہائی سیاسی آراء کو جگہ دی ہے، جو بھارت کو ان سے الگ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا میرے ملک کے سفارت کاروں بشمول ہائی کمشنر پر حملہ کیا گیا، ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل پر بم پھینکے گئے اور اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
جے شنکر نے کہا کہ آزادی اظہار اور اظہار رائے کی آزادی بھی ایک خاص ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے لیکن ان کا سیاسی مقاصد کے لیےغلط استعمال برداشت کو کم کردیتا ہے۔