تربت : بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے بعد تین اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔حملے میں پولیس اہکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی واردات کی حکام نے تصدیق کی۔
مسلح افراد سنگانی سرمومن پولیس چوکی پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اپنے ہمراہ لے گئے، یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کی شناخت نعیم، ندیم اور سمیر کے ناموں سے ہوئی، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے دو سب مشین گنیں اور میگزین بھی چھین لیے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔