اسلام آباد: نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو دونوں کے خلاف اہم شواہد بھی مل گئے ہیں۔
نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، اور نیب کی جانب سے دونوں کےخلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا گیا ہے، نیب کو چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف اہم شواہد مل گئے ہیں،عمران خان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال اور بے نامی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں،اوراس کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی، بشری بی بی کے علاوہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو بھی نامزد کیا جائے گا۔
نیب ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کام کرنے والے اہم سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے 7 سے 8 بیورو کریٹ وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی مدد سے نیب افسران کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے ہیں اوربیرون ملک سے بھی کک بیکس کے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں چئیرمن نیب کی اجازت سے باقاعدہ ریفرنس درج کردیا جائے گا۔