کولکتہ:ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلیے213 ہدف دیدیا،جنوبی افریقہ کی ٹیم 212 رنز بناکر ڈھیر ہو گئی۔
ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے سبب کچھ دیر کیلیے میچ روک دیا گیاتھا جو دوبارہ شروع ہو چکا ہے،سائوتھ افریقہ نے 17 اوورز کے اختتام پر4وکٹوں کے نقصان پر55رنز بنا لیے۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آج کے سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شروع ہوا تو کوئن ڈی کوک اور ٹیمبا باوما کریز پر آئے تاہم پہلے ہی اوور میں کپتان ٹیمبا کیچ آئوٹ ہو گئے۔ کوئن ڈی کوک صرف 3 رنز بنا سکے۔
10 ویں اوور کی 5ویں بال پر باؤنڈری شاٹ کی کوشش میں مارکرم کیچ آئوٹ ہو گئے،ریسی وینڈر بھی پچھلے 3 بیٹرز کی طرح وارنر کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے۔
ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں ہینرچ کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جیرالڈ کوٹزی 19 رنز بنا سکے، کیسو مہاراج 4 رنز کے مہمان ٹھہرے۔
ڈیوڈ ملر شاندار سنچری بنائی وہ 101رنز بناکرپولین لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اورپیٹ کیومنز نے3،3، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔