اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔
190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس کی نیب میں تحقیقات سے متعلق بشریٰ بی بی نے پیشی سے معذرت کرلی۔ انہوں نے وکیل کے ذریعے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا جس میں موقف اپنایا کہ ذاتی مصروفیات کے سبب نیب میں پیش نہیں ہو سکتی۔
دوسری جانب اسی کیس میں نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلیے ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ نیب ٹیم میں عمر ندیم، آصف منیر اور روح الامین شامل ہیں۔