اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثے منظر عام پر آ گئے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق 40 لاکھ روپے مالیت کے گھر، 10 تولے سونا اور 20 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں۔ مجموعی اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کو زرعی زمین وراثت میں ملی جس کا رقبہ 20 ایکڑ ہے اور مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاکستان چاغی مائننگ لیمٹڈ کمپنی میں شیئرز کی مالیت 50 ہزار روپے ہے۔
دو بینک اکائونٹس بھی ہیں جن میں 2 کروڑ20 لاکھ روپے کی رقم موجود ہے۔ نگران وزیراعظم نے اپنے گھر میں موجود فرنیچرکی مالیت 4 لاکھ روپے بتائی ہے۔