اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت اور مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا میں ہمیشہ سے ہی سلو ہوتا ہوں تاہم اگر میاں صاحب بلائیں گے تو حاضر ہوجاؤں گا، جمہوریت پاکستان کی اہم ضرورت ہےاور جمہوریت کیلئے صاف اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے،اگر آئین سے کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر ٹھیک کرنا چاہئے، حکومت میں ریفارمز لانے،ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے، ہماری معیشت فیل ہوچکی ہے، ہم اپنے پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کرسکتے، چین کے علاوہ ہم پڑوسی ممالک سے کم تجارت کررہے ہیں،اس پر فوکس کرنا چاہئے،ماحولیاتی مسائل کا پاکستان اور بھارت کوسامنا ہے، ہمیں نہیں پتہ کہ ہم نے کیا کرنا ہے، غزہ میں کیا ہورہا ہے؟ ساری دنیا خاموش ہے، ملک کے جو حالات ہیں ان میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں، اسی لئے اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، مسائل کے باوجود پاکستان اوربھارت ایک دوسرے سے بات کرنے کو تیار نہیں۔