لاہور: معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن وامان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلیے نظر بند کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔