اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نیب کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں بشریٰ بی بی مطلوب نہیں ۔
سینئر سیاسی رہنما اور معروف وکیل سردار لطیف کھوسہ کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری مانگی ہوئی ہے۔ نیب کی جانب سے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی تاہم مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا قبول نہیں ہو گی۔
عدالت نے نیب کو پہلے ہی عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، وہ پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے اگر چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں تو اس پر بحث ہو گی۔ نیب نے کہا ہے کہ کیس میں ہمیں بشریٰ بی بی مطلوب نہیں۔