فائل فوٹو
فائل فوٹو

 سائفر کیس، انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں توسیع کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، عمران خان کے وکیل آئندہ سماعت پر جواب الجواب دلائل دیں۔ سائفر کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع میں 20 نومبر تک توسیع کی جاتی ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل پر آئندہ سماعت 20 نومبر کو دن 11 بجے ہو گی۔

حکم نامہ جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے جاری کیا۔