لاہور میں موٹرسائیکل رکشا بنانے والی ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کی زیرصدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس جس میں کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کو رکشے میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے،سیفٹی اسٹینڈرڈز کے بغیر تیار کیے گئے موٹرسائیکل رکشا ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشوں کو رجسٹریشن کیلیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، صرف فٹنس کے معیار پر پور اترنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد کسی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشا کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔