کیشیناؤ: مشرقی یورپی ملک مالدووا کی خاتون صدر مایا ساندو کے کتے نے آسٹریلوی صدر کو الیگزینڈر وین ڈیر بیلن اُس وقت کاٹ لیا جب دونوں رہنما ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے لیے پہنچے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن سرکاری دورے پر مالدووا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے صدر مایا ساندو سے ملاقات کی۔ سلو وینیا کی صدر بھی اس موقع پر موجود تھیں.
ملاقات کے بعد جب آسٹریلوی صدر مالدووا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کرنے پہنچے تو زخمی ہونے کے باعث ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی تھی جس کی آسٹریلوی صدر نے کوئی وضاحت نہیں دی۔
مقامی میڈیا میں مالدووا کی خاتون صدر مایا ساندو کا ایک بیان میں سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران ان کے پالتو کتے نے آسٹریلوی صدر کے ہاتھ پر کاٹ لیا تھا۔
مالدووا کی خاتون صدر مایا ساندو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان کے کتے نے ایسا زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے کیا وہ ڈر گیا تھا۔