فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹن ڈی کاک نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کولکتہ: ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کوئٹن ڈی کاک نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

زشتہ روز ورلڈکپ کا دوسر ا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ، جنوبی افریقہ نے 213 رنز کا ہدف دیا لیکن آسٹریلیا کیلیے اسے عبور کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ، کینگروز نے بمشکل 47 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کیا اور فائنل کیلیے کوالیفائی کیا ۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا۔