چکوال میں 14 مدرسے کے بچوں سے زیادتی، 2 معلم گرفتار

چکوال(اُمت نیوز)چکوال کے علاقے صدر میں واقعہ مدرسے میں 14 نابالغ طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو معلموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چکوال میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن میں مستنیر سلطان نامی شہری نے مدرسے میں 14 بچوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر مقدمہ درج کرایا۔
مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے مدرسے میں چھاپہ مار کر دو معلموں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت انیس اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے بچے سمیت مدرسے میں پڑھنے والے 14 طلبا کو دو قاریوں انیس اور ذیشان نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ قاری بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں چاقو سے ڈراتے اور چھری کی نوک سے جسم پر Z کا نشان بناتے تھے۔