لاڑکانہ،بجلی کے 7 پول گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل

لاڑکانہ(اُمت نیوز)لاڑکانہ میں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے سات پول گر گئے۔
پول گرنے کے باعث نوڈیر و گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔پول گرنے کی وجہ سے سیپکو کے آٹھ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی۔
ملک گیر پاور بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ متبادل گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے گی۔