شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (اُمت نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ابراہیم موسیٰ بھی مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ابراہیم موسیٰ بھی مارا گیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد بھی کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔