اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پررضا مند،واشنگٹن پوسٹ کا دعوی

واشنگٹن(اُمت نیوز)اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضا مند ہوگئے، فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مند ظاہر کردی ہے۔
جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی میں پانچ دن کے وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے، ابتدائی 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے گا۔
واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور حماس کے درمیان غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے بدلے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے کے ایک عارضی معاہدہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
امریکی اخبار کے مطابق اوور ہیڈ سرویلنس پولیس مدد کے لیے زمینی نقل وحرکت کی نگرانی کرے گی، جس کا مقصد انسانی امداد کی ایک قابل ذکر مقدار کی اجازت دینا بھی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی پر کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔