سندھ(اُمت نیوز)سندھ بھرمیں میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد کیا گیا ہے، جس میں کراچی سے 15 ہزارطلبہ شریک ہیں۔
ایکسپو سینٹر میں ایم ڈی کیٹ میں کراچی سے 15 ہزارطلبہ شریک ہیں، طلبہ کی انٹری گیٹ نمبر ون سے ہے، جو ایس ایس جی سی آفس کے سامنے ہے۔
لاڑکانہ، حیدرآباد اور نواب شاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ دوبارہ لئے جارہے ہیں۔
جامشورو 13 ہزار، نواب شاہ 4 ہزار اور لاڑکانہ سے 9 ہزارامیدوار حصہ لے رہے ہیں، صوبے میں ایم بی بی ایس کی 3600، بی ڈی ایس کی 1100 سے زائد نشتیں ہیں۔