تربت (اُمت نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تربت ایئر پورٹ کو اپ گریڈ کردیا ۔
سی اے اے نے کہاکہ تربت ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرکے ایروڈروم ریفرنس کیٹیگری 3C کردیا گیا،اپ گریڈ ہونے پر تربت ایئرپورٹ پر اب بڑے جہاز لینڈ ہوسکیں گے،
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کے بعد ایئربس 320 اور بوئنگ 737 جہاز لینڈ کرسکیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل تربت ایرپورٹ پر اے ٹی آر اور دیگر چھوٹے طیارے لینڈ کرتے تھے
اپ گریڈ ہونے کے بعد اب تربت ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایرلائنز کی پروازیں بھی شروع ہونے کا امکان ہے،سی اے اے نے تربت ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کے متعلق نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہی دے دی۔