احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلیے241رنز کا ہدف دیدیا، انڈیا کی پوری ٹیم 240رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
فائنل میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کی دعوت بھارت کو دی،احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان روہت شرما نے 47 جبکہ ویرات کوہلی نے 54 رنز اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول نے 66 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ایر 4، رویندرا جڈیجا 9، محمد شامی 6، جسپریت بمراہ ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
سوریا کمار یادیونے 18رنز بنائے، کلدیپ یادیو10رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے، محمد سراج 9رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز،جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 جبکہ ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ۔