کراچی: مسلم لیگ (ن) وکلاء ونگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری اور ضلع ایسٹ کراچی کے سینئر نائب صدر امجد ایڈووکیٹ نے حلقہNA-237 اور PS-104 کراچی سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلیے نواز لیگ کے پلیٹ فارم سے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرادی۔
امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نواز شریف کا ادنیٰ سپاہی ہوں کڑے سے کڑے وقت میں نواز شریف کا ساتھ دے کر پارٹی کے استحکام تنظیم نو کیلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اتحادی برادریوں کیساتھ ملکر عام انتخاب میں بھرپور مہم کے ساتھ حلقہ میں کامیابی حاصل کرکے سیٹ تحفہ کے طور پر پارٹی قیادت کے حوالے کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ عوام بہ شعور ہوچکے ہیں سندھ میں پچھلے 20 برس سے حکمرانی کرنے والوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا ماضی میں میاں نواز شریف نے کراچی اور سندھ کو جو عوامی میگا منصوبے دیے ان کی تکمیل سے عوام فیض یاب ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ نواز شریف کے بعد کراچی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا الٹا کراچی کو گندگی اور ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ان شاء اللہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔