سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کولاشوں کواسپتال منتقل کیا، فائل فوٹو
 سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کولاشوں کواسپتال منتقل کیا، فائل فوٹو

تربت میں سڑک کنارے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

تربت:ہوشاب کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا سڑک سے گزرنے والی گاڑی کے قریب ہوا جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کولاشوں کواسپتال منتقل کیا،علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔