عوام سے درخواست ہے محفوظ معاشرے کے لے ہدایات پرعمل کریں، فائل فوٹو
عوام سے درخواست ہے محفوظ معاشرے کے لے ہدایات پرعمل کریں، فائل فوٹو

پنجاب میں ایک ہفتے تک ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ صوبے کے تمام میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننے کی پابندی عائد کردی اور کہا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ اضلاع کے تمام شہریوں میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایکس پر ٹویٹ کی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، عوام سے درخواست ہے کہ محفوظ معاشرے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی خطرناک صورتِ حال ہے۔