پولیس نے گوٹھ مزاری کے علاقہ میں ایک گھر پر کارروائی کی، فائل فوٹو
پولیس نے گوٹھ مزاری کے علاقہ میں ایک گھر پر کارروائی کی، فائل فوٹو

راجن پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

راجن پور: پولیس نے گوٹھ مزاری میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے سے دو بارودی سرنگین برآمد کرلیں، دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

راجن پور کی تحصیل روجھان میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اور 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ڈی پی اقدامات محمد کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے گوٹھ مزاری کےعلاقہ میں ایک گھر پر کارروائی کی، تو4 دہشت گرد وہاں موجود تھے، پولیس نے حکمت عملی سے چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دو بارودی سرنگین برآمد کرلی گئی ہیں، دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگین کو ناکارہ بنا دیا ہے، جب کہ علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔