لاہور: تحریک انصاف کیلیے ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ، کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑگیا ۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر عون چودھری اورآئی پی پی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔
جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔