اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے ہم محب وطن لوگ ہیں اور چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف ہو، میں نواز شریف اور ن لیگ کے ہر کارکن کومحب وطن کہتا ہوں لیکن کیا یہ دل بڑا کر کے ہمیں بھی یہ کہہ سکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں ان کاکہناتھا جنہوں نے غلط کیا ہے ٹرائل ان کا ہونا چاہئے، ہمیں بیرونی خطرات کا سامنا ہے ، ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، وقت ہے کہ ہم غلطیوں سے سیکھیں،سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والا جتھہ آج کل کہاں ہے، جس نے کوئی غلط کام کیا ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہئے ۔