اسلام آباد : پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آسٹریلیا کو بھارت کو ہرا کر چھٹی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ٹویٹ میں لکھا، ’ میں آسٹریلیا کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا’۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’اچھا کھیلا‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو کہا ’ٹیم انڈیا، اچھی قسمت اگلی بار!‘۔
I congratulate Australia for winning the #CWC23. Phenomenal innings by Travis Head. Well played, Team India, better luck next time!
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 19, 2023
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کچھ خاص خوش نظر نہیں آئے اور ان سے انتخابات کا انعقاد کروا کر گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’آزاد اور منصفانہ انتخابات پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہے۔ اپنا پہلا اور اہم فرض پورا کریں۔‘
Bhai election karwao aor ghar jao shoka shaki na karo yahan.
— Hamza Qureshi (@thehqnotes) November 19, 2023
ایک صارف نے قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا کہ ’پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا کیا ہوگا؟‘
What about the betterment of team Pakistan
— Husnain Bukhari 🇫🇷🇵🇰 (@Husnainbukhari_) November 19, 2023