بھارت کی ہار، بھارتیوں نے مودی کو ‘پنوتی’ قرار دے دیا
یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مودی کی وجہ سے بھارت ماضی کے تمام کرکٹ مقابلے ہارا
احمد آباد: ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت اور بھارت کی شکست کے بعد ہندوستانی شائقین نے اپنے ہی وزیراعظم کو ”پنوتی“ قرار دے دیا۔ پنوتی دراصل گلی کوچوں میں استعمال ہونے والی زبان کا لفظ ہے جو ”نحوست“ یا ”منحوس شخصیت“ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر ”پنوتی“ ٹرینڈ کرنے لگا۔بہت سے بھارتی کرکٹ شائقین نے اپنے وزیراعظم نرئین درا مودی کو پنوتی قرار دیا کیونکہ وہ فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔
https://twitter.com/NilanjanDasAITC/status/1726271167106085351?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726271167106085351%7Ctwgr%5E8d36befeccd74317534efa52fa4a652711755021%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30356248
ہندوستان کے شہر احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور فائنل وہیں کھیلا گیا تھا، بہت سی ہندوستانی مشہور شخصیات میچ دیکھنے والوں کی بھیڑ میں شامل تھیں۔ مودی دیگر ہندوستانی مشہور شخصیات کے مقابلے میں دیر سے پہنچے، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں پنوتی کا لقب دیا گیا۔[
#Panauti
All he cares that the match is being played in the stadium named after him.😐
Period pic.twitter.com/SOSlpSxe9T— GARIMA (@JeeGarimaa) November 19, 2023
شکست کے بعد ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’پنوتی، آپ کسی اسٹیڈیم کا نام اپنے نام پر رکھ سکتے ہیں لیکن آپ ہندوستان کے لیے بد قسمتی کا باعث رہیں گے۔ایک اورصارف نے مودی کی آمد پر تنقید کرتے ہوئے میچ کا ’نحوست کا شکار‘ قرار دیا۔