عمران خان کےوکیل آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب الجواب دلائل دیں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب دیں گے، عدالت نے عمران خان کی سائفرکیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی، جسٹس گل حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی شامل ہیں۔
عدالت نے سائفرکیس کے جیل ٹرائل پر آج تک حکمِ امتناع جاری کررکھا ہے، آج کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔