لاہور (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سعید اجمل کو قومی ٹیم کا سپن اور عمر گل کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعید اجمل قومی ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ ہوں گے اور وہ دورہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سپن باؤلنگ کوچ جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق فاسٹ باؤلر عمرگل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ ہوں گے اور وہ دورہ آسٹریلیا میں بطور فاسٹ باؤلنگ کوچ قومی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کرکٹرز کی باقاعدہ تعیناتیاں جلد کر دے گا۔