سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے کوششوں میں تیزی

سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے کوششوں میں تیزی،چین میں سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کے وزرا کی اہم ملاقات اور اجلاس،فوری جنگ بندی کا مطالبہ، سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی حکام نے چین کے اعلیٰ سفارت کار سے ملاقات کی،وفد سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک سے بھی رابطہ کرے گا-
سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے امریکا اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے ،چین میں سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کے وزرا کی اہم بیٹھک، سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی حکام نے چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار سے ملاقات کی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کے وفد نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا۔وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک سے بھی رابطہ کرے گا۔
جس میں مغرب پر یہ زور دیا جائے گا کہ وہ اسرائیل کے اس مؤقف کو مسترد کرے کہ وہ غزہ میں اپنے حق دفاع میں حملے کررہا ہے۔اوآئی سی میں بھی عالمی عدالت انصاف پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگ جرائم کی تحقیقات کرے۔