درخواست گزار اکمل  خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو
درخواست گزار اکمل  خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو

سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنےکے حکم میں کل تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنےکے حکم میں کل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کولاحق سیکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نےدلائل دیتے ہوئے کہاکہ 29اکتوبر سے پہلے پری ٹرائل پروسیڈنگز چل رہی تھیں،29اکتوبر کے نوٹیفکیشن سے ملزم کے کوئی حقوق متاثر نہیں ہوئے،ٹرائل کورٹ کے جج نے 16اگست کے حکمنامے میں بھی سیکیورٹی خدشات کا ذکرکیا،جج نے نوٹیفکیشن پر انحصار کیا کیونکہ سیکیورٹی خدشات ان کے علم میں تھے،29اکتوبر کا نوٹیفکیشن ایڈمنسٹریٹو ایکشن تھا۔

جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ راجہ صاحب!اب آپ کسی اور حوالے پرانحصار کرنا چاہیں گے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب! نے جو کہا ہمارا بھی یہی موقف ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سیکیورٹی خدشات سے متعلق کوئی مواد نہیں رکھا گیا،اپیل قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے 29اگست کا نوٹیفکیشن الگ سے پرکھا جائے۔