کراچی: پاک میرینز کی پیٹرولنگ ویزل(گشتی جہاز) نے بروقت امدادی کارروائی کرکے 4 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سمندر میں سگھانڈو دریا کے مقام پر اللہ مولا نام کا ہاوڑہ (چھوٹی ماہی گیر کشتی) تکنیکی خرابی کے باعث ڈوب گئی۔اس کشتی پر چار ماہی گیر سوار تھے۔ماہی گیروں میں عبداللہ بوریو، کارو بوریو، جمیل بوریو اور شفیق بوریو شامل ہیں، جن کا تعلق گوٹھ قاسم بوریو سے تھا۔ متاثرہ ماہی گیروں کو پاک میرینز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے میرین بوٹ پر روانہ کر دیا۔واضح رہے کہ کریکس کے دلدلی علاقوں میں آئے روز ماہی گیروں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔