طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی

طورخم(اُمت نیوز)سرحدی گزرگاہ طور خم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد طورخم کراسنگ پوائنٹ پر افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ طور خم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔
دوسری جانب فیصلے کے خلاف افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، جس کی وجہ سے امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹرید بند ہے۔
افغان حکام کے مطابق افغان کارگو گاڑی ڈرائیورز کے لئے پاکستانی حکام نے پاسپورٹ ویزہ لازمی قراردیا ہے، لیکن افغان ڈرائیورز کو پاکستانی ویزے نہیں دئیے جا رہے ہیں۔