جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، فائل فوٹو
جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، فائل فوٹو

سائفر کیس، عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج شام کو سنایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت شامل ہیں۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ جیل ٹرائل کیلیے منظوری وفاقی کابینہ دیتی ہے، اس کیس میں 12 نومبر سے پہلے وفاقی کابینہ کی منظوری اور اس سے متعلق آرڈر موجود نہیں، یہ بنیادی غیر قانونی معاملہ ہے۔ وفاقی حکومت کو کابینہ سے منظوری لینے کے بعد ہائیکورٹ کے جج کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اگر وفاقی کابینہ نے منظوری دی بھی ہوئی تو اس سے پہلے کی کارروائی غیر قانونی ہے۔