اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے افسران نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے اور یہ معمول کے مطابق تھا۔
امریکی سفارت خانے کے افسروں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جب کہ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ آج امریکن سٹیزن سروسز سیکشن کے ایک ورکنگ لیول کے قونصلر آفیسر اڈیالہ جیل گئے، اور ایک امریکی شہری قیدی کی خیریت جاننے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی قونصلر افسران کے لیے یہ معمول ہے، جیلوں میں قید امریکی شہریوں وہ کی حالت کا جائزہ لینا ایک معمول ہے-