کراچی: ناظم آباد انو بھائی پارک گراؤنڈ میں دو دن جاری رہنے والے ڈے اینڈ نائٹ آل کراچی علاقہ وائز پہلا شہید نجیب میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جانبازاسپورٹس صفور نے جیت لیا۔ شیراز اسپورٹس ایف سی ایریا کی ٹیم رنراپ رہی۔
ٹورنامنٹ میں فائق قریشی ، جنید جونی اور شاہ فیصل لالہ نے بھر پور بلےبازی کا مظاہرہ کیا جبکہ گیندبازی میں جواد جے ڈی اور عمیر نے شاندار مظاہرہ کیا،اسد شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا دیا گیا۔
ٹونامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما رؤف ناگوری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کراچی ڈویژن کے صدرانجینئر مدنی رضا، ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی راشد قریشی، پی وائی او کے جنرل سیکریٹری حیدر خان، صدر زون 7 آر سی سی اے مظہر اعوان، رضا قادری ، سید مبشر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔