اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر وقار احمد کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔
سابق سینیٹر وقاراحمد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ الیکشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی تنظمیوں کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ اوراتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹر وقار احمد کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔