اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت نے بھی اپیل دائر کردی،چیف سیکرٹری پنجاب کے ذریعے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیا،اپیل میں فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیاگیا کہ معاملہ 199کے تحت میں جانا چاہئے تھا،سپریم کورٹ نے 184تھری کے تحت آئینی دائرہ اختیار استعمال کیا،دیگر فورمز موجود ہوں تو 184تھری کا دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
اپیل میں مزید کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون اور حقائق کے خلاف ہے،آرمی ایکٹ کی طرز پر مختلف عدالتیں ملک بھر میں کام کررہی ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی اور عام عدالتیں 1947سے کام کررہی ہیں،فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے،اپیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی۔