لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لیے پیپلزپارٹی کو ہمارے خلاف بیانیہ نہیں بنانا چاہیے، بلاول کو گندی زبان استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کے خلاف پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑیں، وہ چاہتے تھے اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، عدم اعتماد کی تحریک میں دوستوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا اپوزیشن کے اسمبلی سے بھاگنے پر دوست اپوزیشن میں جاکر بیٹھے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں اکثریت سے حکومت بنائے گی اور انتخابات میں جنوبی پنجاب سے بھی کامیابی حاصل کرے گی، دوستوں کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں، مزید کچھ دوست آنے والے دنوں میں ن لیگ کا حصہ بنیں گے۔
نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پہلے بھی نوازشریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا، ن لیگ کی حکومت ملک کو کامیابی کی طرف لے کر آئی، ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، ہمارا دعویٰ امید نہیں، یقین کا ہے، پہلے بھی بحرانوں سے نکالا پھر نکالیں گے، آج ملک میں جمہوریت آگےبڑھ رہی ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو ساتھ لےکرچلنا ہوگا۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لیے پیپلزپارٹی کو ہمارے خلاف بیانیہ نہیں بنانا چاہیے، بلاول بھٹومحترم ہیں، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے، گزشتہ دنوں گندی سیاست کی وجہ سے ملک بحرانوں کاشکارہوا، بلاول کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، ہم تلخیاں کم کریں گے، بڑھائیں گے نہیں۔