کراچی: استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی،نیا پاکستان بناسکتے تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پرنیا پاکستان نہ بن سکا،ابھی کسی سے اتحاد کا نہیں سوچا،ہم فی الحال انفرادی طورپرالیکشن لڑیں گے،ان خیالات کا اظہاراستحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنرعمران اسماعیل،سندھ کے صدرمحمود مولوی اورجنرل سیکرٹری علی جونیجو نے منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عمران اسماعیل نے کہا کہ 9 مئی سے جن کا تعلق تھا وہ سزا بھگت رہے ہیں،ہم نے عمران خان کے منہ سے بھی سنا پاک فوج جتنا مضبوط ہوگی پاکستان مضبوط ہوگا،ہم نے عمران خان سے ہمیشہ سنا کہ کبھی زندگی میں فوج کے خلاف بات نہیں کرنی،9 مئی کو کیا ہوا اسکے محرکات کیا تھے،اسکے بارے میں بعد میں بتاؤں گا،جہانگیر ترین کراچی آنے والے ہیں،وقت کم ہے نئی جماعت ہے،عوام کو فیصلہ کرنا ہے،بلاول اپنی پارٹی کو پنجاب لیکر جائیں،کوئی شخص بھی خام خیالی کا شکار نہ رہے کہ کراچی ایم کیو ایم کا ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسا سوچ رہے ہیں کہ کراچی میں جیت جائیں گے،ایسا ہوگا نہیں،کراچی میں ہمارا ایم کیو ایم سے بھرپورمقابلہ ہوگا،محمود مولوی نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم اورجی ڈے اے سمیت تمام جماعتوں سے بات ہورہی ہے،ہم چاہتے ہیں ملکرساتھ چلیں، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا۔
فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos