انڈونیشیا کا شمال مغربی جزیرہ ہالامارا میں6.2شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا(اُمت نیوز)انڈونیشیا کا شمال مغربی جزیرہ ہالامارا 6.2 شدت کے ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھا جس کی باعث ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
جرمن ریسرچ سنٹر کےمطابق زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،

جزیرہ نما انڈونیشیا ہمیشہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے،آخری زلزلہ اس ماہ کے شروع میں 7.1 شدت ریکارڈ کیا گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچے کی اطلاعات ہیں۔